Perfectly cooked steak with creamy sauce served with potato wedges.
Ingredients,
- Sirloin meat 250 g
- salt as required
- black pepper crushed as required
- white vinegar 2 tsp
- Butter 2 tbsp
- Oil 2 tbsp
- Potato wedges as required
For sauce,
- Worcestershire sauce 1/4 cup
- Fresh cream 1/2 cup
- Chicken cube 1/4 very little piece (adjust it according to your taste because it has salt)
اجزاء
- سٹیک کے لئے گوشت 250 گرام
- نمک حسب ضرورت
- کٹی کالی مرچ حسب ضرورت
- سفید سرکہ 2 چائے کے چمچ
- مکھن 2 کھانے کے چمچ
- تیل 2 کھانے کے چمچ
- الو کے چپس حسب ضرورت
سوس کے اجزاء
- ووسٹر شائر سوس 1/4 کپ
- تازی کریم 1/2 کپ
- (چکن کیوب 1/4 بہت چھوٹا ٹکڑا ( کیوکہ اس میں نمک ہوتا ہے اپنے ذائقہ کے حساب سے ڈالیں
Directions, ترکیب
١. سٹیک کا گوشت لیں اس کو ہیمر سے ہلکی چوٹ لگائیں
٢. اس پر نمک کالی مرچ اور سرکہ لگائیں اور 15 منٹ چھوڑ دیں
٣. ایک پین گرم کریں اس میں 2 کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور ساتھ ہی سٹیک ڈال دیں
٤. مکھن ڈالیں اور سٹیک کو 3 سے 4 منٹ ایک سائیڈ سے پکائیں اسے پوری طرح گلانے کے لئے
٥. نکال کر پلیٹ میں رکھ دیں
٦. بچے ہوے تیل کو نہ پھینکیں اس میں ہم سوس بنائیں گے
٧. اب اسی پین میں ووسٹرشائر سوس ڈالیں اور کچھ سیکنڈ پکنے دیں
٨. اس میں کریم اور چکن کیوب ڈالیں اور ہلکی آگ پر کچھ دیر پکنے دیں
Just be careful while adding chicken cube because the oil remaining from steak has also salt in it and chicken cube has also salt so add very little piece of chicken cube or your sauce could be extremly salty.
٩. کریمی سوس تیار ہے . اور چکن کیوب ڈالتے وقت خیال رکھیں ،بہت چھوٹا ٹکڑا ڈالیں کیوکہ اس میں نمک ہوتا ہے اور سٹیک سے بچے ہوے تیل میں بھی نمک ہو گا اور اس سے سوس کا نمک تیز ہو سکتا ہے
١٠. الو کو چھلکے کے ساتھ تل لیں
١١. سٹیک کو سوس اور الو کے ساتھ سرو کریں
سٹیک کریمی سوس کے ساتھ