Pakistani’s traditional breakfast halwa poori ,who don’t love it .Everybody like this lovely breakfast in Pakistan and I am making this today in Karachi style. Soft puffy poori with soft silky texture soji halwa,aloo bhaji and channa salan. Its a perfect recipe you ever need to make a perfect halwa poori.
Since I shifted in UK I never tasted that karachi style halwa poori so after many experiments I came to these perfect recipes. Trust me go for it and you will see how easy and yummy this recipe is. So do try it and enjoy 🙂
Now have a look 1 by 1 all these recipes.
So the very first recipe is poori
Serving : makes about 13-14 medium size poori
Tips:
- Knead the poori dough for atleat 7-8 minutes.
- Roll it evenly
- Fry in very hot oil
- Do not over fry it.You have to take out this immediately.
ضروری ہدایات
- پوری کے آٹے کو 7-8 منٹ اچھے سے گوندیں
- برابر سائز کا بیلیں
- بہت گرم تیل میں تلیں
- ضرورت سے زیادہ نہ تلیں .بس ڈال کر نکال لینا ہے جلدی
Ingredients,
- Plain flour 3 cup
- Wheat flour 1 cup
- Yogurt 1 tbsp
- Salt 1 tsp
- Oil 2 tbsp
- Light warm water for kneading as required
- Oil for frying
اجزاء
- میدہ 3 کپ
- گندم کا آٹا 1 کپ
- دہی 1 کھانے کا چمچ
- نمک 1 چائے کا چمچ
- تیل 2 کھانے کے چمچ
- نیم گرم پانی آٹا گوندنے کے لئے حسب ضرورت
- تیل تلنے کے لئے
Directions, ترکیب
١. ایک پیالے میں میدہ ،آٹا ،نمک ،اور دہی ڈال کر ملا لیں
Keep the dough on flat surface and knead well for at least 7-8 minutes.
This is an important step , poori would be puffy because of this.
٢. اب اس کو نیم گرم پانی سے گوندھ لیں . پوری کے آٹے کو درمیانہ نرم ہونا چاہیے . اب اس کو کسی صاف برابر جگہ رکھ کر ہاتھوں سے اچھے سے ملیں مطلب گوندیں 7-8 منٹ تک
اچھے سے گوندنا بہت ضروری ہے اس میں . اس سے پوری پھولے گی
٣. اب اس پر 2 کھانے کے چمچ تیل لگائیں اور اس کو کلنگ فلم سے اچھے سے کور کر کے تلنے سے پہلے 1/2 گھنٹہ کمرے کے درجہ حرارت پر رکھیں . یا پھر اپ اسے فرج میں ایک پورا دن رکھ کر استمعال کر سکتی ہیں
٤. اب درمیانے سائز کی بالز بنائیں .خشک میدہ استمعال نہیں کرنا . تیل استمال کریں بیلنے کے لئے
If poori is thick from 1 side and thin from other then it will also not puff up.
٥. اب کچھ تیل لگا کر پتلا بیل لیں . یہ خیال رہے کے پوری ہر طرف سے برابر ہو اور اس میں کوئی سوراخ نہ ہو ورنہ یہ پھولے گی نہیں .
اگر پوری کہیں سے موٹی کہیں سے پتلی ہو گی تب بھی یہ ٹھیک نہیں پکے گی اور پھولے گی نہیں
٦. اب اس کو تیز گرم تیل میں ڈالیں . تیل کو بہت گرم ہونا چا ہیے جب اپ اس میں پوری ڈالیں
٧. اب ایک چمچ کی مدد سے پوری کو ہلکا سا بیچ میں سے دبائیں اور پلٹ دیں
So the key is not to over fry this.
٨. پوری کو 30سیکنڈ سے پہلے تیل میں سے نکال لیں اگر اپ نے اسے زیادہ فرے کیا تو یہ کچھ وقت بعد سخت ہو جائے گی . تو طریقہ یہی ہے کے اسے زیادہ فرے نہ کیا جائے
٩. نکال کر گرم گرم پیش کریں
Now 2nd recipe is Soji ka halwa
Ingredients,
- Semolina 1/2 cup
- Clarified butter (ghee) 1/4 cup
- Small cardamom powder 1/2 tsp
- Sugar 1 cup
- Water 1-1/2 cup
- Yellow food colour as required
- Almonds/ pistachios for garnishing
- Kewra water 1/2 tbsp
- Rose water 1/2 tbsp
اجزاء
- سوجی 1/2 کپ
- گھی 1/4 کپ
- چھوٹی الائچی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ
- چینی 1 کپ
- پانی 1/2-1 کپ
- کھانے کا پیلا رنگ حسب ضرورت
- بادام اور پستے سجانے کے لئے
- کیوڑا واٹر 1/2 کھانے کا چمچ
- عرق گلاب 1/2 کھانے کا چمچ
Directions, ترکیب
١. ایک پین میں چینی ،پانی اور کھانے کا پیلا رنگ ڈالیں
٢. اس کو چینی گھلنے اور ایک ابال آنے تک پکائیں . اس سے زیادہ نہیں پکانا اس کو . آگ بند کر کے سائیڈ پر رکھ دیں
٣. ایک اور پین کو گرم کریں اس میں گھی اور الائچی پاؤڈر ڈالیں .گھی کو پگلنے دیں
٤. اب اس میں سوجی ڈال دیں
٥. اس کو ہلاتے ہوے بھونیں 2 منٹ تک. اس سے زیادہ بھوننے کی ضرورت نہیں
٦. اب اسے ہلاتےہوے چینی کا شیرہ ڈالیں
٧. اب اس کو 1/2-2 منٹ تک پکائیں . جی یہی طریقہ ہے اسے یہاں 1/2-2 منٹ سے زیادہ نہیں پکانا
٨. اب اس میں کیوڑاواٹر اور عرق گلاب ڈالیں .اور آگ بند کر کے دھک لگا دیں .اور سائیڈ پر رکھ دیں . کوئی بات نہیں اگر اس میں پانی ہے .یہی ٹھیک طریقہ ہے اسے بنانے کا
٩. پانچ منٹ بعد ڈھکن اٹھائیں ،آپ دیکھیں گی سوجی نے سارا پانی جذب کر لیا ہو گا
بادام پستے سے سجا کر پیش کریں
3rd recipe is aloo bhajia
Ingredients,
- Potatoes 500 g
- Roasted crushed cumin 1 tbsp
- Roasted crushed coriander 1 tbsp
- Turmeric 1/2 tsp
- Black onion seeds 1/4 tsp
- Crushed red chili 1/4 tbsp
- Salt 1 tsp or as required
- Lemon juice 2 tbsp (add more if you like)
اجزاء
- الو 500 گرام یا 1/2 کلو
- بھنا کٹا زیرہ 1 کھانے کا چمچ
- بھنا کٹا دھنیا 1 کھانے کا چمچ
- ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ
- کلونجی 1/4 چائے کا چمچ
- کٹی لال مرچ 1/4 کھانے کا چمچ
- نمک 1 چائے کا چمچ یا حسب ضرورت
- (لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ (تھوڑا زیادہ ڈالیں اگر اپ کو پسند ہے
Directions, ترکیب
١. آدھا کلو الو لیں
٢. ان کو ابال لیں جب تک نرم ہو جائیں
٣. چھلکا اتار لیں اور کاٹ کر ایک اور پین میں ڈال دیں
٤. اب اس میں اوپر دیے گئے تمام مصالہ ڈال دیں اور 1/2-2 کپ پانی ڈال کر آگ جلا دیں
٥. اس کو پکائیں اور چمچ کی مدد سے تھوڑا تھوڑا پیس لیں ،الو کے بڑے ٹکڑے نہیں ہونے چاہیے اس میں
٦. اب آگ ہلکی کر کے ڈھکن دے کر پکائیں 15-20 منٹ . تاکہ یہ تھوڑا لیس چھوڑ دے اور اس کی گریوی گاڑھی ہو جائے
you can keep the gravy as your choice. Shop keepers in Pakistan keep it slightly thin but its your home cooked and you can keep it as your choice.
الو کی بھاجیا تیار ہے اس میں لیموں کا رس ڈالیں اور مکس کر لیں .
پاکستان میں دوکاندار اس تھوڑا پتلا رکھتے ہیں لیکن اپ اسے اپنی مرضی کے مطابق پتلا یا گاڑھا رکھ سکتی ہیں
تازہ ہرا دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں
4th recipe is Channa salan
Ingredients,
- Boiled Chickpeas 4 cups (measure after boiling)
- Oil 3 tbsp
- Garlic paste 1 tsp
- Roasted crushed cumin 1-1/2 tbsp
- Roasted crushed coriander 1-1/2 tbsp
- Crushed red chili 1/2 tbsp
- Turmeric powder 1/2 tsp
- Salt 1 tsp or as required
- Red chili powder 1/2 tsp
- Yogurt 2 tbsp
- Tamarind pulp 2-3 tbsp
اجزاء
- (ابلے چنے 4 کپ (ابلنے کے بعد 4 کپ نکالیں
- تیل 3 کھانے کے چمچ
- لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ
- بھنا کٹا زیرہ 1/2-1 کھانے کا چمچ
- بھنا کٹا دھنیا 1/2-1 کھانے کا چمچ
- کٹی لال مرچ 1/2 کھانے کے چمچ
- ہلدی پاؤڈر 1/2 چائے کے چمچ
- نمک 1 چمچ یا حسب ضرورت
- لال مرچ پاؤڈر 1/2 چائے کے چمچ
- دہی 2 کھانے کے چمچ
- املی کا رس 2-3 کھانے کے چمچ
Directions, ترکیب
١. ایک پین کو گرم کریں اور 3 کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور 1 چائے کا چمچ لہسن پیسٹ ڈالیں .ہلائیں اور براؤن نہیں کرنا
٢. اوپر دیے گئے تمام مصا لہ اور دہی ڈالیں
٣. اچھے سے مکس کریں
٤. اب ابلے چنے ڈالیں
٥. اس میں 1/2-2 کپ گرم پانی ڈالیں
٦. اس کو چمچ سے ہلکا سا پیس لیں
٧. اب اس کو ڈھکن لگا کر 15-20 منٹ ہلکی آگ پر پکائیں
٨اب اس میں املی کا رس ڈالیں . اپ اس کو گاڑھا اور پتلا اپنی مرضی سے رکھ سکتی ہیں
تازہ ہری مرچ اور دھنیا سے سجا کر پیش کریں
8 Comments