Pineapple pastries are made of soft sponge and filled with whipped cream and pineapples. These pastries are exactly like how you eat in Pakistani bakeries. So try and enjoy 🙂
Serving = makes about 8-9 pastries
Ingredients,
For sponge list 1
- Eggs medium 5 (room temperature)
- Self raising flour 125 g
- Vanilla custard powder 1 tbsp
- Caster sugar 125 g
- Vanilla extract 1 tsp
For fresh cream icing list 2
- Double or whipping cream 600 g
- Icing sugar 6 tbsp
- Full fat milk powder 2 tbsp
- Vanilla extract 1 tsp
Other ingredients,
- Pineapple 1 can
- Sugar 1/4 cup
- Water 1/4 cup
- Glazed cherries 6-7
اجزاء
سپنج کیک کے لئے لسٹ 1
- (انڈے درمیانے 5 عدد (کمرے کے درجہ حرارت پر
- سیلف ریسنگ فلور 125 گرام
- ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
- کاسٹر شوگر (پتلی پسی چینی) 125 گرام
- ونیلا عکسٹر کٹ 1 چائے کا چمچ
تازی کریم کے لئے لسٹ 2
- ڈبل یا ویپ کریم 600 گرام
- پسی ہوئی چینی 6 کھانے کے چمچ
- فل فیٹ ملک پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
- ونیلا عکسٹر کٹ 1 چائے کا چمچ
باکی اجزاء
- پائن ایپل 1 کین
- چینی 1/4 کپ
- پانی 1/4 کپ
- گلزیڈ چیری 6-7
Directions, ترکیب
١. ایک 11 انچ کا چوکور پین لیں اسے بٹر سے گریس کریں اور اس میں بیکنگ پیپر لگائیں .سائیڈ پر رکھ دیں
٢ . اون کو 200 سینٹی گریڈ پر گرم کریں . ایک پیالے میں 125 گرام سیلف ریسنگ فلور تول کر ڈالیں اسی میں 1 کھانے کا چمچ ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر ڈالیں
٣ . اب اس کو 3 بار چھان کر سائیڈ پر رکھ دیں
٤ . اب 5 انڈے لیں ان کو کمرے کے درجہ حرارت پر ہونا چاہیے
٥. اب ان کو 10-15 منٹ بہت اچھے سے پھینٹیں جب تک یہ سائز میں 3 گنا ہو جائیں .پھر 125 گرام چینی آہستہ آہستہ کر کے ڈالیں اور پھینٹتی جائیں
٦. اب 1 چائے کا چمچ ونیلا عکسٹر کٹ ڈالیں اور پھینٹتی جائیں
٧. اب پھینٹنے کے بعد اسے اس ترحہ ہونا چاہیے
٨. اب ایک کھانے کا چمچ میدہ ایک وقت میں ڈالیں جو اوپر بنایا تھا اور چمچ یا سپاٹولا سے فولڈ کریں
٩ . تمام میدہ اچھے سے فولڈ کر لیں
١٠ .اس مکسچر کو تیار ٹن میں ڈال دیں . اور بیک کریں 10 -14 منٹ . میں نے اسے 10 منٹ بیک کیا ہے
١١. سپونج تیار ہے اس کو ٹن کے اندر ٹھنڈا کریں 15 منٹ
١٢. اب کیک کو کولنگ ریک پر نکال دیں اور پیپر اتار کر اچھے سے ٹھنڈا کریں
١٣. اب اگر اس کیک کو ابھی استمعال کرنا ہے تو کریں ورنہ کلنگ فلم میں اچھے سے لپیٹ کر فرج میں رکھیں
١٤. اب تازی کریم آئسنگ کے لئے ایک پیالے میں لسٹ 2 سے تمام اجزاء ڈالیں اور پھینٹیں .کریم کو بہت ٹھنڈا ہونا چاہیے
١٥ خشک دودھ کریم میں ڈالنے سے یہ پھیلے گی نہیں اور کیک کو کور کرنا آسان کرے گی اب کریم کو سٹف ہونے تک پھینٹیں
١٦. پھینٹی کریم تیار ہے اسے استمعال کرنے تک فرج میں رکھیں
١٧. اب شوگر سیرپ کے لئے ایک پیالے میں 1/4 کپ پانی اور 1/4 کپ چینی ڈالیں اور اسے مائکروویو میں 1 منٹ گرم کریں پھر اچھے سے چینی گھلنے تک مکس کریں . اب اس میں 1/2 کپ پائن ایپل جوس ڈالیں اور اچھے سے ٹھنڈا کریں
١٨. اب ادھے پائن ایپل چوپ کریں اور ادھے سجا نے کے لئے بچا لیں
١٩. اب کیک کو ہموار سطح پر رکھیں
٢٠ . اوپر کی لیئر کاٹ دیں
٢١. کیک کو 5 یا 6 برابر حصوں میں لمبا کاٹ لیں . جتنی پتلی یا موٹی پیسٹری اپ کو چاہیے اس حساب سے
٢٢. اب ان پر شوگر سیرپ برش کریں جو ہم نے اوپر بنایا تھا
٢٣. اب ان پر تازی پھٹی کریم کی لیئر لگائیں اور چوپ کی ہوئی پائن ایپل کی لیئر لگائیں
٢٤. دوسری کیک لیئر سے کور کریں
٢٥. اس کو تازی پھٹی کریم سے کور کریں
٢٦. اس کے کنارے کاٹ لیں صاف نظر انے کے لئے اور اسے اپنے پسند کے سائز میں کاٹیں
٢٧. تمام پیسٹریز کو سرونگ ٹرے پر رکھیں
٢٨. اب 2 پیپنگ بیگ بھریں کریم سے ایک میں بڑی سٹار ٹپ لگائیں ایک میں چھوٹی سٹار ٹپ لگائیں
پیسٹریز کو تازی پھٹی کریم پائن ایپل اور گلزیڈ چیری کے ساتھ سجائیں
2 Comments