A really easy and different style of making black forest cake. It is basically rich chocolate cake with cherries and fresh cream filling. If you want a yummy soft chocolate sponge recipe then this recipe is just perfect.
I made this for my friends gathering. Everyone liked it 🙂 so do try and enjo.
Ingredients,
List 1, For chocolate sponge
- Eggs 5 medium
- Cream of tartar 1/2 tsp
- Caster sugar 1/4 cup
- Plain flour 1-3/4 cup
- Corn flour 1 tbsp
- Icing sugar 1 cup
- Coco powder 1/2 cup
- Baking powder 1-1/2 tsp
- Salt 1/4 tsp
- Oil 1/2 cup (use any vegetable oil)
- Water 1 cup
- Coffee 1 tsp
List 2,
- Pitted cherries can 425 g
- Sugar 1/4 cup
- Corn flour 1 tbsp
List 3,
- Whipping cream or double cream 600 g
- Icing sugar 6 tbsp
- Vanilla extract 1 tsp
- Milk powder 2 tbsp
List 4, For decoration
- Glazed cherries
- Chocolate
اجزاء
لسٹ 1 ، چاکلیٹ سپنج کے لئے
- انڈے 5 درمیانے
- کریم اف ٹاٹار 1/2 چائے کا چمچ
- کاسٹر چینی 1/4 کپ
- میدہ 3/4-1 کپ
- کارن فلور 1 کھانے کا چمچ
- آئسنگ شوگر 1 کپ
- کوکو پاؤڈر 1/2 کپ
- بیکنگ پاؤڈر 1/2-1 چائے کا چمچ
- نمک 1/4 چائے کا چمچ
- (تیل 1/2 کپ (کوئی بھی ویجیٹیبل تیل استمعال کریں
- پانی 1 کپ
- کافی 1 چائے کا چمچ
لسٹ 2
- چیری کا کین 425 گرام
- چینی 1/4 کپ
- کارن فلور 1 کھانے کا چمچ
لسٹ 3
- وپنگ کریم یا ڈبل کریم 600 گرام
- آئسنگ شوگر 6 کھانے کے چمچ
- ملک پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
- ونیلا عکسٹرکٹ 1 چائے کا چمچ
لسٹ 4 ، سجانے کے لئے
- گلزیڈ چیریز
- چاکلیٹ
Directions, ترکیب
For Chocolate sponge, چاکلیٹ سپنج کے لئے
١. اون کو 160سینٹی گریڈ پر گرم کریں پھر تین 8 انچ کے گول پین لیں اور ان میں گریس پروف پیپر لگائیں
٢. ایک کپ ابلتا ہوا پانی لیں اس میں 1 چائے کا چمچ کافی پاؤڈر ڈال کر مکس کریں ، ہم اس کو کمرے کے درجہ حرارت پر آنے کے بعد استمعال کریں گے
٣.اب میدہ ،بیکنگ پاؤڈر ،نمک ،کارن فلور ، کوکو پاؤڈر اور آئسنگ شوگر کو ملا کر 3 بار چھان لیں
Add egg whites in mixer bowl with cream of Tatar and start whipping them.
٤. اب 5 انڈوں کی زردی اور سفیدی الگ الگ کریں .انڈے کمرے کے درجہ حرارت پر ھونے چاہیے
انڈوں کی سفیدی کو مکسر کے بول میں ڈالیں ساتھ ہی کریم اف ٹاٹار بھی ڈالیں اور پھینٹنا شروع کریں
٥. کاسٹر شوگر ڈالیں 1/4 کپ اور پھینٹتی جائیں
٦. پھینٹتی جائیں جب تک سفیدیاں بلکل سٹف پیکس پر ا جائیں جیسے تصویر میں دکھایا ہے
٧. اب یہ پھینٹی ہوئی سفیدیاں اس پیالے سے نکال کر کسی اور پیالے میں ڈال دیں اور اس پیالے میں تمام خشک اجزاء جو اوپر چھا نے تھے وہ ڈالیں ، ساتھ ہی انڈوں کی زردیاں ، تیل اور کوفی جو اوپر بنائی تھی وہ بھی ڈالیں
٨. اب اس کو 1 منٹ تک پھینٹیں اور اس سے زیادہ نہیں پھینٹنا
Then add remaining whites and fold.
٩. اب اس میں 1/3 سفیدیاں ڈالیں اور فولڈ کریں پھر بچی ہوئی سفیدیاں ڈالیں اور فولڈ کریں . سے کام جلدی جلدی کرنا ہے تاکہ سفیدیاں بیٹھ نہ جائیں
١٠. کیک بیٹر تیار ہے
١١. اس کو کیک ٹن میں برابر مقدار میں ڈالیں
١٢. اس کو 18-20 منٹ کے لئے بیک کریں پھر نکال کر 5 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں
١٣. اب کیک میں سکیورڈال ڈال کر بہت سارے چوٹھے سوراخ کریں
١٤. اب ہر کیک پر چیری ٹن میں سے 1/2-2 کھانے کے چمچ جوس ڈالیں اور کیک کو اچھے سے ٹھنڈا ہونے رکھ دیں
For cherry filling ,چیری فلنگ کے لئے
١٥. اب چیری فلنگ کے لئے ،چیری کے کین کو جوس کے ساتھ ایک پین میں ڈالیں ساتھ ہی 1/4 کپ چینی اور 1 کھانے کا چمچ کورن فلور ڈالیں . چیری کو ڈالنے سے پہلے آدھا کاٹ لیں . اب اس کو 3-4 منٹ ہلکا گاڑھا ہونے تک پکائیں
١٦. اب اس کو اچھے سے ٹھنڈا ہونے رکھ دیں
For whipped cream, پھینٹی کریم کے لئے
١٧. ٹھنڈی وپنگ کریم ایک پیالے میں ڈالیں ساتھ ہی چھان کر آئسنگ شوگر اور ملک پاؤڈر اور ونیلا عکسٹریکٹ ڈالیں لسٹ 3 میں سے
١٨. کریم کو سٹف پیکس ہونے تک پھینٹیں
For cake layering and decoration, کیک لیرنگ اور سجانے کے لئے
layer some cream on it with 1/2 cherry filling
layer 2nd cake on it, again layer cream and remaining cherry filling.
کیک بورڈ پر ایک کیک رکھیں اس پر کریم پھیلائیں اور 1/2 چیری فلنگ ڈالیں پھر دوسرا کیک رکھیں اور اس پر بھی کریم اور بچی ہوئی چیری فلنگ پھیلائیں
تیسرے کیک سے کور کریں
Done 🙂 cake is ready.
اب کیک کو کریم سے کور کر دیں اور اوپر کریم سے پھول پائپ کریں . گلزید چیری رکھیں اس پر اور سائیڈز پر کرش کی ہوئی چاکلیٹ لگائیں .کچھ چاکلیٹ بیچ میں بھی رکھیں
کیک تیار ہے
اندر کی تصویر کے لئے بس یہ بچ گیا تھا
2 Comments