Fish and potato curry. This is my mother in law’s recipe. I saw her making fish like this. Really yummy and easy recipe. You would definitely love it. So do try it and share with me how you find it 🙂
Serving = 4-5
Ingredients,
List 1 ,
- Fish boneless (I used Cod) 500 g
- Corn flour 1 tbsp
- Flour 1 tbsp
- Salt 1/2 tsp
- Red chili powder 1 tsp
- Garlic chopped 3 cloves
- White vinegar 2 tbsp
List 2 ,
- Onion 1 big
- Potatoes 3 medium
- Tomatoes 2 big
- Green chili 3-4
- Fresh coriander hand full
- Fresh ginger 1-2 inch piece
- Salt 1 tsp
- Red chili flakes 1/2 tsp
- Garam masala powder 3/4 tsp
- Lemon juice 2 tbsp
- Coriander powder 1 tsp
- Turmeric powder 1 tsp
اجزاء
لسٹ 1
- (مچھلی بغیر ہڈی 500 گرام (میں نے کوڈ استمعال کی
- کارن فلور 1 کھانے کا چمچ
- میدہ 1 کھانے کا چمچ
- نمک 1/2 چائے کا چمچ
- لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- لہسن چوپڈ 3 جوے
- سفید سرکہ 2 کھانے کے چمچ
لسٹ 2
- پیاز 1 بڑا
- آلو 3 درمیانے
- ٹماٹر 3 بڑے
- ہری مرچ 3-4
- دھنیا تازہ مٹھی بھر
- تازی ادرک 1-2 انچ کا ٹکڑا
- نمک 1 چائے کا چمچ
- کٹی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچ
- گرم مصالہ پاؤڈر 3/4 چائے کا چمچ
- لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچ
- دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
- ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
Directions, ترکیب
١. الو کو چھیل کر موٹے گول سلائس میں کاٹ لیں
٢. گرم تیل میں سنہری ہونے تک تل لیں اور نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں
٣. مچھلی کو اپنی مرضی کے سائز میں کاٹ لیں اور لسٹ 1 کے تمام اجزاء اس میں مکس کر لیں
٤. ایک پین میں 1/4 کپ تیل گرم کر کے مچھلی کے پیس تل کر نکال لیں اور سائیڈ پر رکھ دیں
٥. تمام سبزی کاٹ لیں
٦. اب جس پین میں مچھلی تلی تھی اپ نے اسے ہی استمعال کریں اور بچا ہوا مچھلی کا تیل استمعال کریں ، ساتھ ہی تھوڑا اور تیل ڈالیں اس میں اور سلائس پیاز ڈالیں . تب تک پکائیں انھیں جب تک ہلکا رنگ بدل جائے . براؤن نہیں کرنا
٧. اب اس میں ٹماٹر ڈالیں اور نمک، کٹی لال مرچ، ہلدی ، دھنیا پاؤڈر،لسٹ 2 میں سے ڈالیں اور تب تک پکائیں جب تک ٹماٹر نرم ہو جائیں اچھے سے
٨. اب اس میں لمبی کٹی ادرک اور ہری مرچ ڈال کر ہلائیں
٩. اس میں تلے آلو اور گرم مصالہ پاؤڈر ڈالیں
١٠. اچھے سے ہلائیں اور نمک چکھ لیں
١١. اس پر تلی مچھلی رکھیں اور لیموں کا رس چھرک دیں . ساتھ ہی تازہ دھنیا چھرک کر 10 منٹ کا ہلکی آگ پر دم دے دیں
مچھلی اور آلو کا سالن تیار ہے اسے سفید ابلے چاول یا گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں